rubina khallid

پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا کامران بنگش کی پریس کانفرنس پرردعمل

ویب ڈیسک (پشاور): پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا کامران بنگش کی پریس کانفرنس پرردعمل، سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر صحت اور صوبائی ترجمان فوٹو سیشن تک محدود ہیں، ائرکنڈیشنڈ رومز سے نکل کر پریس کانفرنسز کر کے حقائق چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان بھی خالی مارکیٹوں کا دورہ کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ہسپتالوں میں کورونا ویکسین کی صورتحال ناقص اور آکسیجن، وینٹی لیٹرز و دیگر سہولیات کا فقدان ہے، کورونا صورتحال اور لاک ڈاؤن کو مذاق ڈاؤن بنا دیا گیا ہے پی پی کی تجاویز پر عمل کیا جاتا تو آج یہ صوبہ کورونا سے پاک ہوتا، اب بھی وقت ہے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کر کے اس وائرس سے نجات حاصل کرے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی