sumbal shahid

بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہدکوروناکےباعث انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک (کراچی)لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کوروناوائرس کےباعث انتقال کرگئی ہیں۔

اداکارہ سنبل شاہد کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث 22 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

قبل ازیں اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔