1800x1200 coronavirus 1 2

کورونا کےباعث ملک میں مزید 140 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 140 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 31 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے اور 7 لاکھ 47 ہزار 755 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 414، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 22 ہزار 520، پنجاب 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ 2 لاکھ 89 ہزار 646، بلوچستان 23 ہزار 016، آزاد کشمیر17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 698، خیبرپختونخوا 3 ہزار 537، اسلام آباد 702، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 243 اور آزاد کشمیر میں 499 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔