قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی۔خواتین کیلئے 60 سال اور مردوں کیلئے 65 سال سے زائدعمروالےافرادپراس نرمی کااطلاق ہوگا۔نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا۔کرپشن کیسزمیں سزایافتہ قیدیوں پراس نرمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزارت داخلہ نےتمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کوہدایات جاری کردیں۔