واپڈا ہاوس پشاورمیں کھلی کچہری کاانعقاد،عوام نےشکایات کےانبارلگادئیے

ویب ڈیسک (پشاور) چیف پیسکو انجینئر محمد جباراوربنوں ، ہزارہ 1اور2 سرکلز کے ایس ایز نے صارفین کے مسائل سنے،
37 صارفین نے تصحیح بل ،کم وولٹیج ، ٹرانسفارمرز کی تبدیلی ، بجلی پولز کی تنصیب اوردیگرمسائل بیان کئے۔

پیسکو چیف نے24 گھنٹے کے اندر شکایات حل کرنے کےاحکامات جاری کئے اور کہا کہ تمام شکایات کو فالوکرکےان کےحل کی رپورٹ پیش کی جائے۔

چیف پیسکونےمزید کہا کہ علماء کرام ،منتخب نمائندگان اورعام لوگ بجلی چوری کےروک تھام میں ساتھ دیں ۔