مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز کے ہمراء ویڈیو کانفرنس سیشن میں شریک ہوئے-
سیشن میں کرونا وائرس، وائرس کی تشخیص اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور چائنیز ماہرین صحت اور ڈاکٹرز نے چائینہ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور وائرس کی تشخیص سے متعلق خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز کو آگاہ کیا.
خیبرپختونخوا کے ماہرین صحت اور ڈاکٹرز نے چائنیز ماہرین صحت اور ڈاکٹرز سے کرونا وائرس اور تشخیص سے متعلق سوالات کیے.