اپرکوہستان کےعلاقے پانی باو میں کوسٹر پر پتھر گرا جس میں ایک شخص شدید زخمی

ویب ڈیسک (اپرکوہستان): آج اپر کوہستان کےعلاقے پانی باو میں کوسٹر پر پتھر گرا جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، علاقے کے لوگوں نے کنٹرول روم کو اطلاع دی، کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ جگہ ریسکیو وہیکل ایمبولنس بمعہ سٹاف روانہ کی گئی۔

ریسکیو 1122 اپرکوہستان کی ٹیم متعلقہ جگہ پہنچ کر مریض کو فرسٹ ایڈ دیکر RHC شفٹ کردیا، RHC میں ڈاکٹر نے مریض کو ایبٹ آباد ریفر کردیا جس کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایبٹ آباد شفٹ کردیا، علاقے کے لوگوں نے ریسکیو1122 کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جلد رسپانس کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔