پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

ویب ڈیسک (لاہور): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل، ‎شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا، عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے، ‎سیاسی انتقام کی بناء پر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا، ‎بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا، ‎بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست کے مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں، ‎شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے، ‎اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے، ‎فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

‎اپویشن کو جیلوں میں اور بلیک لسٹ میں ڈالنے مقصود ہے جس کی بڑی وجہ عمران خان کی بوسیدہ اور ناکام سیاست کے مفاد وابستہ ہیں، عمران صاحب عوام کو ریلف، روزگار، آٹا اور چینی دینے پر تیار نہیں صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا مقصد ہے، ‎عمران صاحب اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید اور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں۔

‎اربوں روپے کے آٹا، چینی چوروں، بی آرٹی پشاور، مالم جبہ ڈکیتی، فارن فنڈنگ کی کھربوں کی منی لانڈرنگ کے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے، اربوں روپے کے 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے۔

‎ 122 ارب کی ایل این جی اور500 ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل اور سنگین مذاق ہے