وزیراعظم کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے مجوزہ سفارشات پر اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے مجوزہ سفارشات پر اجلاس، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو بختیار، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کو موجودہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے استعمال، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے خدوخال، نئی اسکیموں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے، جاری منصوبوں پر پیشرفت کا مسلسل جائزہ لینے کے حوالے سے امور پر گفتگو، وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرتے ہوئے ان نئے منصوبوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جن سے ملک کے طول وعرض میں زیادہ سے زیادہ عوام معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے مواقعوں سے مستفید ہو سکیں۔

وزیراعظم نے اجلاس میں دی جانے والی تجاویز کو چند ہدایات کی روشنی میں اگلے اجلاس میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔