مانسہرہ کے علاقہ خاکی کے گھرمیں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

ویب ڈیسک (مانسہرہ): مانسہرہ کے علاقہ خاکی کے گھرمیں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے سے اردگرد کے گھر بھی متاثر ہوئے، ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملنے کے فورا بعد موقع پرپہنچی، دوگھنٹوں کی مسلسل کوشش سے آگ پرقابو پایا گیا، ریسکیو 1122 کی دو فائروہیکلز اورچھ ارکان نے مل کے آگ پرقابو پایا، ریسکیو 1122 کے فوری آپریشن سے اردگرد کی آبادیہ بڑے نقصان سے بچ گئیں۔