news 1405062541 3163

مسجد اقصیٰ پراسرائیلی فورسزکا حملہ ،قبلہ اول کا احاطہ میدان جنگ بن گیا

ویب ڈیسک(یروشلم)اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمان نمازیوں پر جمعہ کے روز رات دیر گئے حملہ کردیا ۔

اسرائیلی فورسز کا مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں کو دستی بموں اور آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش ،نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے پر مسجد کا احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا،کئی افراد زخمی جبکہ متعدد افراد کےشہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

ذرائع کے مطابق مسجد اقصی میں نماز پڑھتے مسلمانوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد اقصی میں گھس گئے اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی،اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر دستی بموں اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا،اس موقع پر کئی نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے وقت بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جبکہ کئی بچوں کے بھی زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی