Untitled 1 472

اجمل وزیر اڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ خیبر پختونکوا حکومت کو موصول

ویب ڈیسک (پشاور): سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر اڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ خیبر پختونکوا حکومت کو موصول، اعلیٰ سطح کی انوائری کمیشن کی سربراہی سابقہ سینئر بیوکریٹس صاحبزادہ محمد سعید کر رہے تھے، سابق ایڈیشنل ائی جی پولیس طارق جاوید اور ریتائرد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر انکوائری کمیشن کے ارکان تھے،

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

کامران بنگش نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے تحقیقاتی عمل میں سرکاری حکام ،ایڈورٹائزنگ ایجنسی و دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمند کر لئے ،انکوائری کمیشن نے ٹی او ر کے مطابق اڈیو کی صداقت کی جانچ کےلئے ٹیپ ملک کے معتبر ایف ائی اے فارنزک سایئنس لیبارٹری بھجوائی تھی، فارنزک سائنس لیبارٹری اڈیو ٹیپ کی صداقت یا اجمل وزیر کی کسی نتیجہ خیز تعقل کی تصدیق نہ کر سکی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجمل وزیر کی حد تک تحقیقاتی رپورٹ فائل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات