Untitled 1 476

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری، ولی عہد شہزادہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران نےسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، اعلامیہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں نے دوطرفہ تعلقات، سرکاری افسران اور نجی شعبے کے مابین رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، وزیراعظم عمران خان نے اسلامی اتحاد کے فروغ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے قائدانہ کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل میں سعودی عرب کے مثبت کردار اور کوششوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو سراہا، وزیراعظم نے سعودی عرب کے اپنے دو دوروں اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے آغاز کا اعلان کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ کی پاکستان کو جدید ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے وزیراعظم کے وژن کی مستقل حمایت کی یقین دہانی، دونوں فریقین کا ویژن 2030 کی روشنی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال، اقتصادی ترقی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت، توانائی ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، زراعت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق، دونوں فریقوں کا دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعلقات میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

باہمی طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق، دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے سمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجز زیر غور آئے، بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کے لئے مسلم ممالک کی طرف سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور، دونوں فریقین کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق، دہشت گردی کسی مذہب ، قومیت ، تہذیب یا نسلی گروہ سے وابستہ نہیں ہوسکتی، پاک سعودی قیادت کا اتفاق۔

فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق ،بالخصوص حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے مطالبے کی حمایت، شام اور لیبیا کے مسائل کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور، اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ سفیروں کی کوششوں کے لئے بھی اپنی حمایت کا اظہار،یمن میں امن و سلامتی کا حصول خطے اور اس کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہوگا، دونوں ممالک نے یمن تنازعہ کے جامع سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت اعادہ کیا، سعودی عرب کی سرزمین پر اہم تنصیبات اور شہریوں کے خلاف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی مذمت۔

تیل برآمدات اور توانائی کی فراہمی کے استحکام کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار، وزیر اعظم کی یمن میں بحران کے حل کے لئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف،ولی عہد محمد بن سلمان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں فریقین کا افغان تنازع کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل پر زور، دونوں رہنماؤں کا افغان امن عمل میں باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق، پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق، باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

دونوں فریقین نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام ریاستوں کے ہمسایہ تعلقات، اتحاد و خودمختاری کے عزم کی تصدیق کی، سعودی ولی عہد کا لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے حوالے سے متعلق پاکستان اور بھارت کےمابین حالیہ مفاہمت کا خیرمقدم، مقبوضہ کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے باوجود گزشتہ سال جج انتظامات پر سعودی حکومت کو سراہا، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جانب سے ‘سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین’ منصوبے کا خیر مقدم کیا ، امید ہے ایسے منصوبوں سے خطے کے باشندوں اور ماحول پر مثبت اثر پڑیگا، سعودی ولی عہد محمد بج سلمان نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے کو سراہا،منشیات، اور سائیکو ٹروپک مادہ کی سمنگلنگ روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یاداشت پر دستخط کئے گئے، پاکستان میں توانائی، ہائیڈرو پاور جنریشن ، انفراسٹرکچر، مواصلات اور آبی وسائل کے شعبے میں ترقی کی یاداشت پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے کا معاہدہ، وزیراعظم نے سعودی فرمانروا کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سعودی ولی عہد نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک جذبات کا اظہار اور دعا کی، دورے کے دوران میں ہونے والے اقتصادی، ترقیاتی، ماحولیاتی ،صحت ، توانائی اور دیگر ہونے والے فیصلوں کی تعریف کی۔