2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا سےمزید 118 افراد جاں بحق، 3785 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کےسبب پاکستان میں مزید 118 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 3 ہزار 785 نئے کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد18 ہزار915 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد8لاکھ 58 ہزار26 ہوگئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے اور 7 لاکھ 57 ہزار 281 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 974، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842، پنجاب 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ 2 لاکھ 91 ہزار668، بلوچستان 23 ہزار324، آزاد کشمیر 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔