999999 2

لکی مروت: دہشت گردوں سےمقابلےمیں اسسٹنٹ سب انسپکٹرشہید،2 دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک(لکی مروت) پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کےدرمیان مقابلےمیں اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد شاہ خان شہید جب کہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق ضلع لکی مروت میں پشاورکراچی انڈس ہائی وے پرمبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انواراللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

ایس ایچ او کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔