.jpg

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی غیرمعیاری مشروبات اورچائنا سالٹ برآمد

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹی اشیا کےخلاف کارروائی کرتے ہوئےنوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں فیکٹری سے2 ہزارلیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کرلی ہے،جعلی مشروبات کو قبضے میں لیکر فیکٹری سیل کر دی گئی ہے ۔
انتظامیہ نے ڈی آئی خان میں ناکہ بندی کے دوران 2000 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ ناقص دودھ تلف کردیا ہے جبکہ اشیاء خوردنوش کے انسپیکشن کے دوران بنوں میں100 کلو سے زائد ناقص مٹھائیاں اورچائنہ سالٹ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی