news 1572332097 1791

پشاور:مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے،سبزیاں وپھل بھی عام آدمی کی دسترس سےباہر

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں مرغی فی کلو تاریخ کی بلند ترین سطح 293 روپے فی کلو
تک پہنچ گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کھانا اب عام بندے کہ بس سے باہر ہوگیا حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

اشیا ئےخورد ونوش بشمول سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں اضا فہ ، موسمی پھلوں اورسبزیوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سفید آلو 40 روپے، سرخ آلو 50 روپے، ٹماٹر25 روپے کلو، سبز مرچ 50 روپے، شملہ مرچ 40 روپے، بینگن 50 روپے، کھیرا 25 روپے، کدو 40 روپے فی کلو کے حساب سے بک رہے ہیں جبکہ پھول گوبھی 50 روپے، بند گوبھی 30 روپے، مٹر 90 روپے، بھنڈی 90 روپے، توری 40 روپے، ٹینڈا 30 روپے اور شلجم 40 روپے فی کلو،کریلہ 40 روپے، فراشبین 70 روپے، لیموں 260 روپے، لہسن 100 سے 170 جبکہ ادرک 320 روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی

پھل عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔خرمانی کی قیمت 170 روپے مقرر، آڑو 180 روپے، خربوزہ فی کلو 65، لوکاٹ 120، تربوز 40، سیب 140 سے 180 روپے کلو، کندھاری انار 220 روپے، سٹرابری 150، امرود 160 روپے کلو بک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

دوسری جانب عام مارکیٹ میں بھی سبزیوں اورپھلوں کومہنگے داموں فروخت کیاجارہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو چیک کرنیکی زحمت تک گوارا نہیں کی جارہی۔