download 150

پاکستان اسلامو فوبیا سےنمٹنےکیلئے کلیدی کردارادا کررہا ہے،سعودی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (ریاض)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم مزیدپاکستانی افرادی قوت کوسعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے70سال پرمحیط تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطےکی سیکیورٹی کیلئے بھی اہم ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کےخطےکی سیکیورٹی اورخوشحالی کےوژن پرمعترف ہیں۔مسعودی عرب اور پاکستان مسلم امہ کودرپیش چیلنجزسےنمٹنے کیلئے بھی ملکرکام کر رہےہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ شہزادہ محمدبن سلمان نےدورہ پاکستان کےدوران مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے درمیان اسلاموفوبیا سےنمٹنےکیلئےبات چیت کی ضرورت ہے۔ اوآئی سی اہم تنظیم ہے، اسلاموفوبیا سےنمٹنے کیلئےاوآئی سی کا کرداراہم ہے۔

سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئےعمل پیراہے۔ سعودی ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنےکی خواہش رکھتےہیں۔ میں بھی جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

دوسری جانب پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خطے کی صورت حال میں وزیراعظم کا دورہ بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

خطے میں نئی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی اور اسٹرٹیجک نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ سطح پر رابطوں کے لیے کوارڈنیشن کونسل قائم کی گئی ہے، کونسل سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں رابطے مستحکم بنائے گی۔ پاک سعودی تعلقات بہت مضبوط اور آزمائے ہوئے ہیں۔