کابل دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک(کابل)کابل کےسکول پر کار بم حملے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی جبکہ ڈیڑھ سو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

افغان صدر نے سیدالشہدا اسکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیدیا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کابل میں سکول کے باہر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔