download 1 63

این سی اوسی کی ہدایات پرپی آئی اے کی چندپروازوں کےشیڈول میں ردوبدل کردیاگیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کردیاگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی کے262ابوظہبی سے اسلام آباداب ابوظہبی سے پشاورآئے گی جبکہ اسلام آبادتاالقسیم کی پروازپشاورسے القسیم روانہ ہوگی۔ پی کے9726ریاض تالاہوراب ریاض سے سیالکوٹ آئے گی جبکہ پی کے9247لاہورتادمام اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کے شیڈول میں ردو بدل کا فیصلہ مقامی ایئرپورٹس پررش کی صورتحال سے بچنے کیلئے کیاگیا ہے،تمام مسافروں کوبروقت اطلاع دی جارہی ہے تاہم مزیدکسی بھی قسم کی معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے