1510115 74972775

وزیر اعظم عمران خان آج اتوارکوعمرے کی سعادت حاصل کرینگے

ویب ڈیسک (مکہ المکرمہ)وزیر اعظم عمران خان آج عمرے کی سعادت حاصل کرینگے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عمرے کی سعادت حاصل کرینگی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عمرے کی ادائیگی کے موقع پر امام کعبہ سے ملاقات بھی کرینگے۔

وزیر اعظم مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ سے اور سیکرٹری جنرل او آئی سی سے بھی ملاقات کرینگے۔

مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ

واضح رہےکہ وزیر اعظم سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب بھی کرینگے۔