a90f9c26 f2bf 4f29 ac2f 8dc1fe70fd6d

پشاور:ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سوئمنگ پول سیل

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں ضلعی انتظامیہ اورکیپٹل سٹی پولیس نے کارروائی کی خوشحال باغ میں واقع سوئمنگ پول کو سیل کردیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ٹھیکدار اور اس کے کارندے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق

اس سے قبل بھی ایس او پیز خلاف ورزی پر 2 مئی کو متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹھیکدار نے ٹی ایم اے حکام سے سوئمنگ پول لیز پر حاصل کیا ہے ایس او پیز خلاف ورزی پر متعلقہ حکام سے لیز کینسل کرانے کے لئے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع