n00738714 b

دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا

ویب ڈیسک:دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ماں کے بغیر زندگی نا ممکن ہے ایسے میں کچھ ایسی ماٸیں بھی ہیں جنہیں اپنوں نے ٹھکرایا آج وہ اس دن کیا پیغام دینا چاہتی ہیں جانتےہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد ماں سے پیار اور محبت کے جزبات کو اجاگر کرنا ہے۔ ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے اپنی خوشیاں قربان کر دے۔

کچھ ایسی ماٸیں بھی ہیں جنہیں اپنوں نے تو ٹھکرا دیا لیکن ایک ماں ہونے کے ناطے قدرت نے انہیں مضبوط بنا دیا ہے۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ان تمام ماوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ماں ایک ایسا لفظ ہے جسےسنتے ہی ذہن میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے۔ کائنات کے مصور نے خوبصورت جذبوں کو ماں کا روپ دے کر اس دنیا میں بھیجا ہے۔ قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں وہ صرف ماں ہے۔

مادرز ڈے کا کوئی ایک دن یا تاریخ مقرر نہیں ہے، درجنوں ممالک اس دن کو دوسرے مہینوں میں بھی مناتے ہیں، یہ دن جنوری، فروری اپریل اور مئی سمیت کچھ ممالک میں دسمبر میں بھی منایا جاتا ہے تاہم زیادہ ممالک میں اس دن کو مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

اس دن کو کسی عالمی ادارے کے تحت نہیں منایا جاتا بلکہ تمام ممالک کی حکومتوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا جب کہ عالمی فلاحی تنظیموں سمیت تمام ممالک کی مقامی مذہبی و فلاحی تنظیموں نے بھی اس دن کو منانے کی حمایت کی۔

عالمی طور پر منائے جانے والے دنوں میں سے یہ واحد دن ہے جو سال کے 12 میں سے تقریبا 8 مہینوں میں مختلف دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں منایا جاتا ہے، عام طور پر کسی بھی عالمی دن کو دنیا بھر میں ایک ہی دن منایا جاتا ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر والدہ کے پیروں تلے بیٹھے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جب میں روتا تھا تو مجھے گلے لگایا، جب افسردہ تھا تو میری حوصلہ افزائی کی، جب میں کتابوں سے لاعلم تھا تو مجھے پڑھایا، میں ان سے دوبارہ ملنے کے لیے کیوں کوئی کسر چھوڑوں۔

صدر پاکستان نے مزید لکھا کہ آپ کی محبت کی کوئی حد نہیں تھی، جب بھی مجھے آپ کی شدید ضرورت محسوس ہو تو آپ بے حد یاد آتی ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ہمراہ گُزارے کچھ حسین اور نایاب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماں کی عظمت کے حوالے سے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماں کی دعائیں ہر طرح کی کامیابی کے لیے راستے ہموار کرتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سب کو ماؤں کی قدر کرنی چاہیے، ہم اُن کی محبتوں کا صلہ نہیں دے سکتے۔

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے قدم چومتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں جھک کر والدہ کے قدم چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بے شک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جان میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔

عمران عباس نے لکھا کہ میری جنت! میں جب تک زندہ ہوں آپ کے قدموں کو بوسہ دیتا رہوں ۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں تمام ماؤں کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ دنیا کی تمام ماؤں کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو‘