Untitled 1 477

بینک آف پنجاب نے پاکستان کا پہلا مکمل فری روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا

ویب ڈیسک : بینک آف پنجاب نے پاکستان کا پہلا مکمل فری روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا، بینک آف پنجاب وہ پہلا بینک ہے جو اپنے صارفین کوروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بالکل مفت کھولنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دی بینک آف پنجاب کو پہلا فری روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) متعارف کروانے کی اجازت دے دی، بینک آف پنجاب بینکوں کے اس گروپ میں شامل ہوگیا ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل اقدامات معتارف کروا رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک انقلابی قدم ہے جس کی قیادت سٹیٹ بینک آف پاکستان خود کر رہا ہے، بینک آف پنجاب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات، بلوچستان کابینہ تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی
مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

بینک آف پنجاب نے سروس ایکسی لینس یونٹ ترتیب دیا ہے جو کہ صارفین کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے انھیں جس قسم کی مدد بھی درکار ہوگی وہ انھیں فراہم کرے گا، یہ اکاؤنٹ www.bop.com.pk پر وزٹ کر کے ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے باآسانی کھولا جاسکتا ہے۔