Corona kills 16 more patients in kp

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں رحیم داد ساکنہ ایبٹ آباد فاروق خان ساکنہ ایبٹ آباد نرگس بی بی ساکنہ ایبٹ آباد عبدالرحمن ساکنہ ایبٹ آباد غلام ربانی ساکنہ بٹگرام ساجدہ بی بی ساکنہ مانسہرہ محمد ابراہیم ساکنہ مانسہرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 79 ہے، آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 11 ہے، کورونا آئی سی یو میں 11 میں سے 9 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جہگوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی