مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا

ویب ڈیسک : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس 23 اور 24 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے لئے جماعتی موقف کے تعین پر غور وخوض ہوگا، اجلاس میں متروکہ وقف املاک بل کے دینی حلقوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور اس حوالے سے دینی حلقوں کے تحفظات زیر غور آئیں گے، ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔