coronavirus topic header 1024 2

کورونا وائرس سے مزید78 ہلاکتیں،3 ہزار نئے کیسز ریکارڈ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار375 ہے اور 7 لاکھ 62ہزار 105 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سےزیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار58 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار742،خیبرپختونخوا3 ہزار615، اسلام آباد 715، گلگت بلتستان107، بلوچستان میں 248 اورآزاد کشمیرمیں 508 افراد جان کی بازی ہارچکےہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آبادمیں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار200، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار484، پنجاب 3لاکھ 19 ہزار365، سندھ 2 لاکھ 92 ہزار644، بلوچستان 23 ہزار447، آزاد کشمیر 17 ہزار945 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388 افرادکورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

رپورٹ گزشتہ ایک روزمیں پنجاب میں26خیبرپختونخوا میں27اورسندھ میں16اسلام آبادمیں7،بلوچستان 1اورآزادکشمیرمیں ایک امواتیں ہوئیں ہیں۔گوجرانوال79،ملتان69 اورلاہورمیں67فیصد وینٹی لیٹربھرگئےملتان 61،پشاور52 اورگجرانوالہ 51فیصد آکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔