covid 19 coronavirus photo illustration dark background

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.3 فیصد ہوگئی

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.3 فیصد ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کے باعث فعال کیسز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ،خیبرپختونخوا میںکورونا کے فعال کیسز9ہزار 666، پشاور میں 1ہزار 488فعال کیسز رہ گئے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 1ہزار 484 مریض زیر علاج ہیں، کورنا کے 801مریض ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس (ایچ ڈی یوز) اور487مریض آئیسولیشن میں ہیں۔آئی سی یوز میں مریضوں کی تعداد 139جن میں سے 57 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن