Untitled 1 492

لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر نے واقعے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک :تورخم بارڈر پر تعینات لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے مریضوں سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو،ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا، وفاقی وزارت صحت کے متعلقہ حکام کو ڈاکٹرکےخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی، وزیر اعلی کے نوٹس پر ڈاکٹرکو E&D رولزکے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا، محمود خان نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان سے علاج کی غرض سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، علاج کی غرض سے آنے والے افغان مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، افغان بھائیوں بہنوں کےساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، الزام ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ