coronavirus 1

کورونا وائرس کےوارجاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہوشربااموات اورکیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 104افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈوآپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38616 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 104 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 765، خیبرپختونخوا 3 ہزار 668، اسلام آباد 718، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اورآزاد کشمیر میں 509 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

رپورٹ کےمطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 560، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 25 ہزار 392، پنجاب 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ 2 لاکھ 94 ہزار 251، بلوچستان 23 ہزار 655، آزاد کشمیر 18 ہزار 56 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔