113773805 mediaitem113773803

کورونا کی لہرخطرناک نمازعید کےلئےایس اوپیزجاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نماز عید سے متعلق گائیڈ لائنزکی منظوری دے دی ، نمازعید کی گائیڈ لائنزکااطلاق ملک بھرپرہوگا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس ہوا،ڈاکٹر فیصل سلطان نےویڈیو لنک کےزریعےاجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ملک گیر نقل و حمل پر عائد پابندیوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے نمازعید سےمتعلق گائیڈ لائنزکی منظوری دے دی ، نمازعید کی گائیڈ لائنز کا اطلاق ملک بھرپرہو گا، جس میں کہا گیا ہے کہ نمازعید کھلے مقامات پرکورونا پروٹوکولز کے ساتھ ادا کی جائےاور مسجدمیں نماز عیدکی صورت میں کھڑکیاں،دروازے کھلےرکھے جائیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی

این سی او سی نے ہدایت دی ہے کہ رش سےبچنےکیلئےایک وقت میں نمازعیدکےمختلف اجتماعات رکھے جائیں اور نماز عید مختصر وقت کے دوران ادا کرنے کی کوشش کی کوشش کے ساتھ ساتھ نماز عید کاخطبہ مختصر وجامع رکھا جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق نماز عید کے دوران نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گا ، 15 سال سےکم عمر،بوڑھے،بیمارافرادکونمازعید میں شرکت نہ کرنےدی جائے اور نمازی حضرات گھر سے جائے نماز ساتھ لیکر آئیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق نمازعید کےلیےنمازیوں کو گھر سے وضو کرنے کی تاکید کی جائے، نمازکے بعد مصافحہ، معانقہ کرنے کے ساتھ ساتھ نماز سے قبل اور بعد میں بھیڑ لگانےسے گریزکیا جائے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ نمازعید کے اجتماع کےلیےمختلف داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں اور داخلی راستوں پر تھرمل سکیننگ کا انتظام کیا جائے، سماجی فاصلہ رکھنے کیلئےصفوں میں 6فٹ فاصلےپرنشانات لگائے جائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پرسختی سےعمل کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کورونا بارے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کیلئےمتحد ہو۔