3333 1

پشاور:شوال کاچانددیکھنےکیلئےمقامی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(پشاور) شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج پشاور میں ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین کی سربراہی میں مسجد قاسم علی خان جبکہ زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہونگے،غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی چاند نظرآنے کی شہادتیں مسجد قاسم علی خان میں وصول کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

اراکین غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کےمطابق عوام چاند کی شہادت چاروں ٹاونز میں موجود غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کی مساجد میں لوگ شہادت دے سکیں گے مرکزی یا زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے رابطے کیے تو تعاون کے لیے تیار ہیں، شوال کے چاند کے حوالے سے شہادتوں کو پرکھا جائے گا جبکہ شوال کے چاند کے نظر انے کا حتمی فیصلہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن