food

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبہ میں کاروائیاں،متعدد بیکریاں سیل

ویب ڈیسک(پشاور) مرچ منڈی پشاور میں مضر صحت مصالحہ جات تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، کاروائی کے دوران 600 کلو سے زائد چاول چھلکے برآمدہونے پر فیکٹری سیل کردی گئی۔چھلکوں کو مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا، فوڈ سیفٹی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مضر صحت رنگوں اور گندے انڈوں کے استعمال پر ٹاون تھری پشاور میں بیکری سیل جبکہ سٹی ٹاون پشاور میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر دو بیکری یونٹ سیل کردئیے گئےہیں اس کے علاوہ گندے انڈوں ،غیرمعیاری تیل اور ناقص صفائی پر ایک بیکری کو سیل کر کے 350 کلو مضر صحت سویٹس تلف کردیں گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ڈی آئی خان میں ناقص صفائی پر ایک بیکری یونٹ سیل کردی گئی۔