609b6cd97e950

اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا۔

مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے، مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللّہ تعالیٰ کے شُکرگزار بھی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔

ریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی جارہی ہیں۔