images 87

لنڈی کوتل:مہنگائی نےغریب اورمتوسط طبقےکی کمرتوڑکررکھ دی

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل) لنڈی کوتل میں حکومت مہنگائی کنٹرول نہ کر سکی ،مرغی کی قیمیت آسمان سے باتیں کرنےلگی۔چکن کی قیمت فی کلو 310 روپے تک جا پہنچی مہنگائی نےغریب عوام کی کمرتوڑدی ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا

ذرائع کےمطابق قصاب بڑا گوشت فی کلو 750 روپے فروخت کرنےلگے ہیں،سبزی اورفروٹ کی قیمتیں بھی غریب عوام کی پہنچ سےدورہیں۔

علاقہ مکینوں کاکہنا ہےکہ گرانفروشوں کےخلاف کاروائی کی جائے دکانداروں نےمن پسند قیمتیں مقررکی ہوئی ہیں بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کوریلیف دینےمیں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی