1f7b8b75 e2df 4496 bfc9 17774150747f

ایک اور پاکستانی کوہِ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

ویب ڈیسک(سکردو) پاکستانی کوہ پیما سربازخان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوسرکرلیا۔

جنرل سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق سرباز خان نے 8849 بلند پہاڑ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ہے، یہ کارنامہ صبح 5:20 پر سر انجام دیا،سرباز خان گزشتہ 25 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

سرباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے ہے،اب تک 8 ہزارمیٹر7 بلند چوٹیاں سرکرچکاہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اس سے قبل کل صبح پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔