Mehmood Khan 750x369 3 750x320 1

معصوم فلسطینیوں پرحملےکھلی دہشت گردی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مکمل یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر حملے کھلی دہشت گردی ہے،پاکستانی قوم فلسطینیوں کی ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے
مزید پڑھیں:  پاکستان کے اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں، میتھیو ملر

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے مسلم ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگاعالمی تنظیمیں فلسطینیوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے۔