asd psd

نمازی حضرات کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں.چیف خطیب مولانا طیب

ویب ڈیسک (پشاور):صوبائی چیف خطیب مولانا طیب نے کہا کہ نمازی حضرات کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، اجتماعات میں نمازی ماسک کے استعمال کو لازمی کریں، چھوٹی مساجد کی بجائے عوام عید گاہ اور بڑے میدانوں میں نماز عید کی ادائیگی کریں، نماز کے ادائیگی کے بعد نمازی ایک دوسرے کو فاصلے سے عید کی مبارکباد دیں، کوشش کریں کہ اس عید پر اپنے غریب طبقے کو نہ بھولیں اور فطرانہ نماز عید سے قبل ادا کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج