kazim fm

عید الفطر نماز کے اجتماعات کے لئے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر نماز کے اجتماعات کے لئےاین سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت نماز عید گائیڈ لائنز کے حوالے سے اجلاس، اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے مطابق نماز عید اجتماعات کھلی جگہوں پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ منعقد کرائیں جائے، جہاں کھلی فضا میں ممکن نہ ہو وہاں مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھ کر ایس اوپیز کے ساتھ نماز عید پڑھی جائے، عید کی نماز ایک ہی جگہ پر وقفے کے ساتھ دو یا تین بار پڑھی جائیں تاکہ ہجوم نہ بنے اور ذیادہ لوگ عید کی نماز ادا کر سکیں، تمام خطباء اور علماء کو خطبہ عید مختصر رکھیں تاکہ اجتماع میں عوام کم سے کم وقت کے لیے رکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ عید نماز کے لئے آنے والوں کے لیے سینٹائزر کا استعمال اور ماسک پہننا لازمی ہے، انتظامیہ اجتماعات میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے 6 فٹ کے فاصلے پر نمازیوں کے لئے واضح نشانات کو یقینی بنائیں، معمر افراد، بیمار اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد نہ آنے کی ترغیب دی جائے، کسی کو بھی ماسک کے بغیر نماز عید پڑھنے کی اجازت نہ دی جائے، تمام مساجد میں اندر اور باہر جانے کے لئے ایک سے زائد جگہوں کو مخصوص کیا جائے، تمام اجتماعات پر جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کا بندوبست کیا جائے، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مذکورہ شخص کو واپس کیا جائے گا، انتظامیہ عید اجتماعات کے انٹری پوائنٹ پر ماسک اور سنیٹائزر کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں، علماء عوام کو وضو گھرمیں بنانے اور جائے نماز اپنے ہمراہ لانے کی ترغیب دیں۔

وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام بعد از نماز عید مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں، عید اجتماع کے مقامات پر نماز سے پہلے اور بعد کسی قسم کا کوئی پروگرام/اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ عوام کو آگاہی دینے کے لئے عید اجتماعات کے مقامات پر کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے بینرز نمایاں طور پرچسپاں کریں، عید اجتماعات کے دوران گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں، اجتماعات کی سیکیورٹی اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے، علماء کرام کی پہلے اور دوسرے لہر کی طرح تیسری لہر کے دوران بھی تعاون قابل تحسین ہے، مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ علماء کرام حکومت کی تمام کورونا گائیڈ لائنز کی بھر پور تائید کرتے ہیں، شیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے کہا کہ کھلی جگہ نماز عید کی ادائیگی سنت موکدہ ہے۔ عید نماز کو آتے جاتے وقت راستہ بدلنا بھی سنت موکدہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان