اسلام آباد:نمازِعید کاشاہ فیصل مسجد میں سب سے بڑےاجتماع کا انعقاد

ویب ڈیسک(اسلام آباد)شاہ فیصل مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں فرزندان اسلام کی آمد جاری ہے۔

شاہ فیصل مسجد کے گرد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں ہیں.

اس موقع پرکورونا ایس او پیز کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا  ہے، حکومت کی لوگوں کو ماسک پہن کر مسجد آنے اور سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرنے کی ہدایات پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔

اجتماعات میں بچے اور معمر افراد بھی آئے ہوئے ہیں۔

شاہ فیصل مسجد میں نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔