99999 5

پشاور :شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں نمازعیدالفطر ادا

ویب ڈیسک (پشاور )پشاورمیں نمازعیدالفطرمذہبی جوش و جذبے سے ادا کردی گئی ہے،عیدالفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں ہوا ۔

نماز عید الفطر صوبائی چیف خطیب مولانا طیب قریشی کی امامت میں ادا کی گئی۔ عید گاہ میں نمازعید الفطرکے لیے سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف

پشاورمیں باغ ناران، مسجد قاسم علی خان ، شیعہ جامع مسجد ، جامع مسجد اہل حدیث سمیت سینکڑوں مساجد میں نماز عید الفطر ادا کردی گئی ہےکورونا ایس او پیز کے تحت نمازیوں میں فاصلہ برقراررکھا گیا۔

نماز عید کے بعد مملکت خداداد پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کےلیے دعائیں مانگی گئیں شہریوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے، چترال میں تین پرچے ملتوی

ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں مرکزی عیدگاہ اور نماز عید کے دیگر اجتماعات کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے
عرصہ دراز کے بعد پہلی مرتبہ پشاور میں ایک عید ہوئی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اپنے علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی۔