98186020 168328364716396 896039673841844224 n

گورنر ہاؤس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا

ویب ڈیسک( پشاور)گورنر ہاؤس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، اقبال وزیر کے علاوہ آئی جی پی ثناء اللہ عباسی اور دیگر سرکاری حکام نے نماز عید ادا کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

کورونا وبا کے پیش نظر وزیر اعلی سمیت دیگر شراکاء ایک دوسرے سے بغل گیر نہیں ہوئے اور نہ ہی مصافحہ کیا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی اتحاد، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔