mehmood khan

عیدالفطراسلامی تہذیب و ثقافت اوردینی روایات کی اہم علامت ہے،وزیر اعلی

ویب ڈیسک (پشاور)عید الفطر کے موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک دی ہے۔

وزیراعلی نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی روایات کی اہم علامت ہے، عیدالفطرہمیں تقوی ، پرہیز گاری، ایثاراور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

انہوں نےصاحب ثروت حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد نادار اور کمزور طبقوں کا خاص خیال رکھیں، نادار اور مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرکے ہم عید کی حقیقی خوشیاں سمیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کورونا وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے شہری عید انتہائی سادگی سے منائیں، شہری ایک دوسرے سے عید ملنے سے گریز کریں اور عید کی چھٹیاں اپنے گھروں پر منائیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دیگر آحتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

وزیر اعلی نےملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کےجوانوں اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی علاج معالجے میں مصروف طبی عملے کو بھی عید کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔