2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

ملک میں کوروناوائرس سےمزید 126افرادجاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید126 اموات اور 3 ہزار265نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 363 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار703 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار52 ہے اور 7 لاکھ 76 ہزار 315افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار267افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 778، خیبرپختونخوا 3 ہزار 697، اسلام آباد 722، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اور آزاد کشمیر میں 510 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار725، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 25 ہزار914، پنجاب 3 لاکھ 23 ہزار 314، سندھ 2 لاکھ 95 ہزار483، بلوچستان 23 ہزار728، آزاد کشمیر 18 ہزار129 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 410 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔