images 2 17

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح7فیصد تک گر گئی

ویب ڈیسک(پشاور ) خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کےپھیلاؤ کی شرح میں کمی آنے لگی، صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وباکے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح7فیصد تک گر گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کیسزکی سب سے زیادہ شرح دیر اپر میں18 فیصد ہے، دیر اپر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح17 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

صوبائی دارلحکومت پشاورمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح15 فیصد ہےایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 16فیصد جبکہ مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح16 فیصد ہے ایک ہفتے کے دوران مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح17 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے9 اضلاع میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح صفر ہے۔