507775 9685667 updates

کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن:عیدکے موقعہپرگلی محلوں میں بچےبھرپورتفریح میں مصروف

ویب ڈیسک (پشاور)عید کے موقع پر بچوں کی موجیں لگ گئیں لاک ڈوان کی وجہ سے شہر کے تفر یح پارک بند ہیں۔
بچوں نے عید کی خوشیاں گلیاں محلوں میں شروع کردی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔تحصیل کے علاقے میں ثقافتی میلہ سج گیاہے جہاں بچے عید کو بھرپور انداز میں منانے میں مصروف ہیں۔ میلوں میں جھولوں میں بیٹھ کر اور ٹھیلوں سے برگر، آئس کریم کھا کر عیدی اڑائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے، ایمل ولی خان

عید میلوں میں کچھ بچے مصروف ہیں اونٹ اور تانگے کی سواری کرنے میں جبکہ کہیں آئس کریم اور گول گپے کھائے جا رہے ہیں۔ عید کے روز شہر میں جگہ جگہ میلے لگائے جاتے ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد دکھائی دیتی ہے اور بچے بھی جب تک عیدی ختم نہ کر لیں وہ یہاں سے جانے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھرمیں اساتذہ کا تبادلہ ڈومیسائل کے مطابق کیا جائِے گا، مینا خان آفریدی