images 3 3

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے فرنٹ لائن پر موجود جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ایل او سی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  شریف خاندان قیدی نمبر804سے خوفزدہ ہے،عمر ایوب

آرمی چیف نے جوانوں کی لگن، جذبے اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فارمیشن کے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرے گی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

آرمی چیف نے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمے داری ہے۔