Sheer Khurma Recipe 500x375 1

عیدالفطر سپیشل – عید شیر خورما بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک :شیر خورما بنانے کیلئے آپ کو کافی وقت درکار ہوتا ہے ۔ ساتھ میں یہ سویٹ ڈش چھٹی والے دن یا مہمانوں کی آمد کےموقع پر بنائی جائے تو زیادہ مزہ دوبارہ کرے گی۔ تو آئیے میں آپ کو اس کے بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں۔

شیر خورما بنانےکیلئے آ پ کو ایک لیٹر دو دھ،کشمش، بادام ، پستہ ، خوبوزے کے بیج ایک ایک پائو، دیسی گھی آدھ پائو، چھ عددچھوٹی اِلائچیاں، چار عدد لونگ ، سو گرام مخانے ، پچیس گرام ناریل، ایک سو گرام پھیونیاں ، سو گرام سویاں، ایک کپ چینی ، پچیس گرام اخروٹ، پچاس گرام کھویا، آدھا چائے کا چمچ کیوڑا ، ایک پائو ٹوٹی فروٹی لے لیں۔ یہ تو ہو گیا شیر خورما بنانے کا سامان ۔ اب اس کو بناناشروع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

شیر خورما بنانے کیلئے ایک پین میں اچھی طرح سے دودھ اُبال لیں ،پھر پین میں دیسی گھی لیں اور اس میں چھوٹی اِلائچی ،لونگ ،میوہ جات ،مخانے ،ناریل ، پکا ہوا دودھ ،پھیونیاں ،سویاں ،چینی ،اخروٹ اور کھویاڈا ل کر آٹھ سے دس منٹ تک مسلسل پکائیں ۔اس میں کیوڑا ڈال کراچھی طرح ہلا لیں۔لیجئے آپ کا شیر خورما تیار ہے۔