imran khan 38

عوام عید الفطر سادگی سے منائیں،وزیرِاعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرِاعظم عمران خان نے زوردیا ہے کہ عوام عید الفطرسادگی سے منائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عید مختلف قسم کی ہے، فلسطین اور کشمیر پر مظالم دوسری وجہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی قابض طاقتوں کے مظالم سہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر ہمیں کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔