77777 1

تیری یادآئی تیرےجانےکےبعد، اسدعمرکامفتی منیب کےمتعلق ٹویٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اسد عمر نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔

جمعرات کو عید کے غیر متوقع اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین رویت ہلال کمیٹی کو ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور میمز کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں وفاقی وزیر اسد عمر دلچسپ ٹوئٹ کیا۔

میں اسد عمر نےاپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو عید مبارک، اللہ آپ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے. امید ہے کہ سب عید کی خوشیاں مناتے ہوئے بھی احتیاط کریں گے، خود بھی محفوظ رہیں گے اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

ایک اور ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا، تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نہ نظر آنا شروع ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ گذشتہ روز شوال المکرم کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں ہوا جو پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ چمن اور دیگر ‏علاقوں سے چاند کی شرعی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال بروز جمعرات کو ملک بھر ‏میں عیدالفطر منائی جائے گی، عید کا اعلان رات ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا۔